بندرگاہوں کے بعد فضائی راستے سے بھی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اجازت دینے کا فیصلہ

459
customs duty wave on pak afghan trade

اسلام آباد: پاکستان نے بندرگارہوں کے بعد ملک کےتمام انٹرنیشنل ائیر پورٹس کے ذریعے فضائی راستے سے بھی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ملک کے تمام ائیر پورٹس پر ہوائی جہازوں کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان منگوایاجاسکےگا۔  ائیر پورٹس سے پھر زمینی راستے کے ذریعے افغانستان بھجوانے کے لیے چمن،طورخم اور غلام خان کسٹمز اسٹیشنز کے لیے ڈسپیچ ہوگا۔

ایف بی آر نے فضائی راستے سے آنے والے ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان کی  انٹرنیشنل ائیرپورٹس سے کلئیر کا میکنزم متعارف کروانے بھی فیصلہ کیا ہے ۔ ایف بی آر کی جانب سے کسٹمز رولز2001 میں اہم ترامیم کی جارہی ہیں۔  فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز رولز میں ترامیم کا مسودہ تیار کرکے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آرا کے لیے جاری کردیا۔

تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہا گیا ہے کہ 15 دن کے اندر اندر مجوزہ کسٹمز رولز میں ترامیم کے مسودے بارے اپنی آرا و تجاویز بھجواسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ  مقررہ میعاد کے بعد موصول ہونے والی تجاویز و آرا کو قبول نہیں کیا جائے گا۔