ملک میں ایک سال کے دوران اندرونی قرضوں میں 4958ارب کا اضافہ

296

لاہور: پاکستان کے بیرونی قرض میں کمی جبکہ اندرونی قرض میں اضافہ ہو گیا۔اسٹیٹ بینک کے مقامی وبیرونی قرض اور واجبات سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 30 ستمبر تک پاکستان پر126ارب 91کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض ہے۔

پاکستان کے بیرونی قرض میں 3 ارب 28 کروڑ ڈالر کی کمی آئی ہے تاہم ایک سال میں اندرونی قرضوں میں 4958ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ستمبر2021 تک ملک پر26 ہزار444 ارب روپے کا مقامی قرض تھا جو کہ رواں سال30 ستمبر تک 31ہزار402ارب تک پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مقامی قرضوں میں جولائی تا ستمبر 366 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ ماہرین کے مطابق غیرملکی قرضے نہ ملنے پر مقامی قرضے زیادہ لینا پڑے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران پاکستان نے 3کھرب 56ارب روپے کی ادائیگیاں کی ہیں ۔