کراچی: 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، اہل خانہ کا احتجاج

324

کراچی؛ لانڈھی میں کچرا کنڈی سے 7 سالہ بچی کمسن بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مسلم آباد سے 7 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت منیبہ عمر کے نام سے ہوئی ہے۔

بچی کے والد مقبول کا کہنا ہے کہ منیبہ بدھ کی دوپہر بھائی کے گھر سے لاپتا ہوئی وہ گھر سے بنا چپل پہنے نکلی تھی، دو روز تک پولیس ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے ٹال مٹول کرتی رہی۔والد نے بتایا کہ بدھ کی شب تک لاش کے باوجود نہ ملنے پر یقین ہوگیا تھا کہ منیبہ کو اغوا کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے نام نمبر لے کر تھانے سے روانہ کردیا اور کہا کہ اگر بچی مل جائے گی تو آگاہ کردیں گے۔جمعرات کی شب بھی تھانے گیا تو روزنامچے پر کوئی افسر موجود نہ تھا ،جب جمعے کی صبح گیا تو پولیس نے ٹال دیا۔بچی کے والد کے مطابق بچی کی لاش کو ہم نے خود تلاش کیا۔بھائی نے فون کرکے آگاہ کیا کہ علاقے سے ہی منیبہ کی لاش ملی۔

ورثا نے قائد آباد لانڈھی اسپتال چورنگی پر احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، بچی کے جسم پر جگہ جگہ تشدد کے نشانات موجود تھے۔