منگل یا بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام سامنے آجائے گا، خواجہ آصف

242
Army Chief

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کے تقرر سے متعلق کہا ہے کہ تعیناتی کا عمل پیر سے شروع ہو جائے گا اور منگل یا بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام سامنے آجائے گا۔

جمعہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تعیناتی کے حوالے سے حکومت کا اپنے اتحادیوں یا عسکری قیادت سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان مسلسل الزامات لگا رہے ہیں، ہمارے لیے تمام جنرلز قابل احترام ہیں۔سیاسی مقاصد کیلئے فوج کو استعمال کرنے کی روایت عمران خان نے قائم کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ نئے آرمی چیف کا نام بھی سامنے آجائے گا اور 29 نومبر کو تقریب بھی ہو گی ۔

انہوں نے کہاکہ جو بھی نام ہوا اس پر عسکری اور سیاسی قیادت کا مکمل اتفاق ہو گا۔وزیر دفاع نے کہا کہ جو نام سمری میں آئیں گے انہیں میں سے ایک پر اتفاق ہو گا جبکہ اتحادیوں میں اختلاف کی خواہش عمران خان کی ہو سکتی ہے مگر یہ سچ نہیں۔