واٹس ایپ کا پولز فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

477

کیلیفورنیا: میٹا کی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ گروپ میں استعمال کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولز نامی اس فیچر سے صارفین گروپ چیٹ کے اندر پولز بنا کر شیئر کر سکیں گے۔اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے کسی معاملے میں گروپ کی اکثریتی رائے سامنے آسکے گی۔

WABetaInfo کے ٹیک ماہرین نے اس نئے اضافے کی نشان دہی واٹس ایپ کے بِیٹا ورژن کی چھان بین کے دوران کی۔ آئی فون کے لیے جاری کیے جانے والے واٹس ایپ بِیٹا کے تازہ ترین ورژن میں اب پولز کو چیٹس میں بالکل اس ہی طرح ڈھونڈا جاسکے گا جیسے بغیر پڑھے پیغامات، تصاویر، ویڈیوز اور دیگر چیزیں ڈھونڈی جاتی ہیں۔

واٹس ایپ میں پولز کا فیچر متعارف کرائے جانے کے متعلق کئی عرصے سے خبریں گردش میں تھیں لیکن تاحال یہ ایپ کے لائیو ورژن میں دستیاب نہیں ہے۔ البتہ بِیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین اس فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں۔

واضح رہے واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کے جاری ہونے کے متعلق کوئی تاریخ سامنے نہیں آئی ہے۔