وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اہلیہ سمیت اینٹی کرپشن میں طلب

243

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور ان کی اہلیہ کو انسداد بدعنوانی نے بیانات قلمبند کرنے کے لیے طلب کرلیا ہے ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر کلر کہار میں بسمہ اللہ فارم ہاوسنگ سوسائٹی میں 2 فارم ہاؤسز بطور رشوت لینے کا الزام ہے، اسی لیے اینٹی کرپشن لاہور ہیڈکوارٹرز کی ٹیم نے رانا ثنا اور ان کی اہلیہ کو بیانات قلمبند کرنے کے لیے طلب کیا ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ دونوں پلاٹس رانا ثنااللہ کی اہلیہ کو بلامعاوضہ بطور رشوت دیے گئے، اینٹی کرپشن کا رانا ثنا اللہ اور ان کی اہلیہ کو 22 نومبر کو 11 بجے پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔