وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ملاقات

242

کراچی: وزیر خارجہ اورپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔

گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں صوبہ کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنے پراتفاق کیا گیا۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، مختلف شعبوں میں صوبہ کو درپیش مسائل، سیلاب متاثرین کی بحالی،انفرا اسٹرکچر کی تعمیر اور شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے گورنر سندھ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ مختلف سیاسی جماعتوں اور مکاتب فکر کے علمائے کرام سے مسلسل رابطہ کر رہے ہیں ان کے اس اقدام کا مقصد مختلف الخیال افراد اور سیاسی جماعتوں کو باہم جوڑنا ہے۔