وزیرآباد واقعہ: جے آئی ٹی پر وفاق کے اعتراضات درست ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب

245

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی پر وفاق کے اعتراضات تسلیم کرلیے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سانحہ وزیر آباد پر بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم پر وفاق نے گزشتہ روز اعتراضات عائد کیے گئے، جس پر محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کے تحفظات سے سینئر حکام کو آگاہ کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے اٹھائے گئے تحفظات درست ہیں،لہٰذا جے آئی ٹی پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔اگر انٹیلی جنس کے نمائندے شامل نہ ہوں تو پنجاب کے افسران پر مشتمل کمیٹی ہی کہلائے گی۔

محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں انٹیلی جنس اداروں کے نمائندے شامل ہونا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں وفاق کے تحفظات پر مشتمل مراسلے کو صوبائی سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن وامان کے اجلاس میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔