سیمی فائنل میں بھارت کی شرمناک شکست کے بعد کپتان تبدیلی کی آوازیں اٹھنے لگیں

311

نئی دہلی: بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد کپتان کی تبدیلی کے لیے آوازیں اٹھنے لگیں۔

سابق ہیڈ کوچ روی شاستری کا کہنا ہے کہ بھارت کو ایک نیا ٹی 20کپتان مقرر کرنے اور اس فارمیٹ میں اپنی قسمت کو بحال کرنے کے لیے انگلینڈ کے ٹیمپلیٹ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔

سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے کہا کہ میرے خیال میں ٹی 20کرکٹ کے لیے ایک نئے کپتان کے ہونے میں کوئی حرج نہیں ہے کیونکہ ٹی ٹوئنٹی کا فارمیٹ ایسا ہے کہ ایک کھلاڑی کے لیے کھیل کے تینوں فارمیٹ کھیلنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ روہت پہلے ہی ایک روزہ اور ٹیسٹ میچوں میں قیادت کر رہے ہیں۔ نئے ٹی 20کپتان کی تقرری میں کوئی حرج نہیں ہے اور اگر نئے کپتان کا نام ہاردک پانڈیا ہے تو اسے ہی ہونا چاہیے۔