نوجوان خودکشی کیلیے چھٹی منزل سے کود گیا، خراش تک نہیں آئی، ویڈیو وائرل

365

ممبئی: خودکشی کے ارادے سے چھٹی منزل سے چھلانگ لگانے والا نوجوان اتنی بلندی سے کودنے کے باوجود نہ صرف بچ گیا بلکہ اسے خراش تک نہیں آئی۔

 

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہرممبئی میں ایک شخص  خود کشی کی کوشش میں سرکاری دفاتر کی عمارت کے چھٹے فلور سے نیچے کود گیا اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ دیکھ کر نہ صرف نیچے کھڑے لوگ بلکہ خودکشی کی کوشش کرنے والا خود بھی حیران رہ گیا۔

عمارت میں حفاظتی انتظامات اور احتیاطی تدابیر کے طورپر جال لگایا گیا تھا۔ خود کشی کے لیے کودنے والا شخص زمین پر گرنے کے بجائے اس جال میں جا گرا جسے ریسکیو ورکرز نے بحفاظت نکال لیا۔پولیس خود کشی کی کوشش کرنے والے کو پوچھ گچھ کے لیے پولیس اسٹیشن لے گئی۔ خودکشی کی کوشش اور بچ جانےوالے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔