کورونا کا ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا، ، 53 متاثرین کی حالت نازک

346
corona cases

اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ایک اور مریض انتقال کرگیا جب کہ 53 دیگر مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8ہزار600ٹیسٹ کیے گئے، جن میں57افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.66 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

ملک میں کورونا وائرس کے  پھیلاؤ کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے جب کہ گزشتہ ایک ہفتے سے کسی متاثرہ مریض کے جاں بحق ہونے کا اندراج بھی نہیں ہوا۔