بلوچستان کے  ضلع حب اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کی  پولنگ 11 دسمبر کو ہوگی

302
The schedule

کوئٹہ: الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے 2 اضلاع میں بلدیاتیا نتخابات کے سلسلے میں پولنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع حب اور لسبیلہ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ ہوگا، جس کے تحت پولنگ 11 دسمبر کو ہوگی۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے حب اور لسبیلہ میں امیدوار کی حتمی فہرست بھی جاری کردی ہے، جس کے مطابق ضلع لسبیلہ میں 475 امیدوار مدمقابل ہوں گے اور حب میں 586 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔