روہڑی کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

200

روہڑی: روہڑی کے قریب کراچی آنے والی مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ریلوے ترجمان کے مطابق صبح کے وقت روہڑی کے قریب کراچی آنے والی مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں، جس کے باعث پنجاب سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس سمیت تمام مسافر ٹرینوں کو روک دیا گیا۔

حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں متعلقہ ٹریک پر پہنچ گئیں اور 5 گھنٹوں کی کوشش کے بعد ٹریک کو بحال کردیا، جس کے بعد ٹرینوں کی آمد رفت دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔