پیپلز پارٹی کا خالی سینیٹ نشست پرغور، ڈاکٹر عاصم، مرتضیٰ وہاب مضبوط امیدوار

232

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے مصطفی نواز کھوکھر کی خالی ہونے والی نشست پر سینیٹر کے لیے مختلف ناموں پر غورشروع کر دیا ہے، جس کے لیے ڈاکٹر عاصم حسین اور مرتضیٰ وہاب کے نام مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے نئے سینیٹر کے لیے مختلف رہنماؤں کے ناموں پر غور شروع کیا ہے ۔ پی پی رہنماؤں نے سینیٹر بننے کے لیے بھرپور لابنگ جاری کر دی ہے اور اس حوالے سے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے روابط کر کے حمایت اور پارٹی قیادت سے سفارش کی درخواست کی ہے ۔

ڈاکٹر عاصم حسین، اسلام الدین شیخ، مرتضیٰ وہاب، وقار مہدی کے ناموں پرغور خوض بھی جاری ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین، مرتضیٰ وہاب سینیٹر بننے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں ۔یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے مصطفی نوازپی پی ٹکٹ پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے جو 10 نومبرکو سینیٹ سے مستعفی ہوگئے۔