ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل کو خط لکھ دیا

229

اسلام آباد : مقتول سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی والدہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے انسانی حقوق سیل کو خط لکھ دیا۔

ارشد شریف کی والدہ نے خط میں بیٹے کے قتل کی تحقیقات سے متعلق اپنی لاعلمی کا اظہار کیا۔انہوں نے خط میں کہا کہ گھریلو خاتوں ہوں، ارشد شریف کے قتل کی کسی بھی تحقیقات سے لاعلم ہوں۔

والدہ نے خط میں یہ بھی کہا کہ ریاست کی ذمے داری ہے وہ ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات مکمل کرے اور گواہان کو پیش کرے۔

ارشد شریف کی والدہ نے بیٹے کے قتل کی تحقیقات اور گواہان پیش کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے خط کا جواب دیا ہے۔