صرف 10 سیکنڈز میں 3 جوڑے جوتوں کے تسمے باندھنے کا عالمی ریکارڈ قائم

403

میڈرڈ: اسپین کے ایک شخص نے 10 سیکنڈز میں جوتوں کے 3 جوڑوں کے تسمے باندھ کر گینیز عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کا کہنا تھا کہ اسپین کے شہر ویشیامیڈرڈ میں ایلوارو مارٹن مینڈیئٹا نے 10 سیکنڈ سے کم وقت میں جوتوں کے تین جوڑوں کے فیتے باندھے۔

ایلوارو کو چھ کے چھ جوتوں کے فیتے باندھنے میں 9.99 سیکنڈ کا وقت لگا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ریکارڈ بننے کی تصدیق کرتے ہوئے ایلوارو کی کوشش کی ویڈیو بھی شیئر کی۔