یوٹیلٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور چائے کی قیمتوں میں کمی

390

اسلام آباد: حکومت نے یوٹیلٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور چائے کی پتی کی قیمتوں میں کمی کردی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ایک کلو گھی کی قیمت میں 8روپے کمی کی گئی ہے، ایک کلو کیٹگری ون کا برانڈڈ گھی 520سے کم ہو کر 512روپے کلو ہوگیا۔ 5 کلو والے گھی کا ڈبہ 2625روپے سے کم ہو کر2580روپے کا ہوگیا۔ 5کلو گھی کے ڈبے کی قیمت میں 45روپے کمی ہوئی ہے۔گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 80گرام الائچی چائے کے نرخوں میں 45روپے کمی کر دی گئی ہے۔170گرام الائچی چائے کی قیمت میں 100روپے، 430گرام الائچی چائے میں 357روپے اور 900گرام الائچی چائے کی قیمت میں 845روپے کمی کی گئی ہے۔