گورنر سندھ کی طلبہ کو ترجمہ کے ساتھ قرآن کریم کی لازمی تعلیم دینے کی تجویز

318

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھ کر اسکولوں اور کالجوں میں ترجمے کے ساتھ قرآن کریم کی لازمی تعلیم دینے کی تجویز دی ہے۔

وزیراعلیٰ کولکھے گئے خط میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں مسلم طلبہ کے لیے قرآن کریم ترجمے کے ساتھ لازمی شامل کیاجائے، محکمہ تعلیم پنجاب اور وزارت وفاقی تعلیم کے وضع کردہ پیٹرن کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

گورنر سندھ نے تجویز دی ہے کہ پرائمری سطح پر ناظرہ اور تجوید کے ساتھ قرآن پاک پڑھایا جائے، ثانوی واعلیٰ ثانوی سطح پر ترجمے کے ساتھ قرآن کو سکھا نے کا انتظام کیا جائے۔