اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 8.6 فیصد کمی

286

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے4ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران تارکین وطن کی جانب سے بھجوائی جانیوالی ترسیلات زر میں 8.6 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمارکے مطابق رواں مالی سال 2022-23کے پہلے4ماہ(جولائی تا اکتوبر)کے دوران تارکین وطن کی جانب سے بھجوائی جانیوالی ترسیلات زر میں 8.6 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ اکتوبرمیں بھجوائی جانیوالی ترسیلات زر میں15.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے4ماہ کے دوران تارکین وطن کی جانب سے مجموعی طور پر9.9ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے8.6فیصد کم ہیں۔ماہانہ بنیادوں پر گذشتہ ماہ اکتوبر میں تارکین وطن کی جانب سے2.2ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائی گئیں۔

ماہانہ بنیادوں پر اکتوبر میں بھجوائی جانیوالی ترسیلات زر ستمبر کے مقابلے9.1فیصد کم ہیں جبکہ سالانہ بنیادوں پر اکتوبر میں بھجوائی جانیوالی ترسیلات زر گذشتہ سال اکتوبر میں بھجوائی جانیوالی ترسیلات زر کے مقابلے میں 15.7فیصد کم ہیں۔