امریکا میں وسط مدتی انتخابات، 6ریاستوں میں اہم معرکے متوقع

268

 واشنگٹن:ڈاکٹر عوز کا مقابلہ ڈیموکریٹ امیدوار جان فیٹرمین سے تھا جنہوں نے 26لاکھ 37ہزار 598ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مقابلے میں ڈاکٹرعوز 24لاکھ 60ہزار 602ووٹ لے پائے،

ڈاکٹر مہمت کی توثیق کرنے والوں میں امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل تھے جنہوں نے 2017میں مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی لگائی تھی.

ڈاکٹرعوز کامیاب ہوتے تو امریکی سینیٹ کا رکن بننے والے پہلے مسلمان امریکی سینیٹر بنتے،خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کی شکست کا اہم سبب انتخابی مہم کے آخری ہفتے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ریلی میں شرکت بنی کیونکہ علاقے کے اعتدال پسند ووٹرز سابق صدر کی پالیسیوں سے سخت نالاں تھے اور بجائے ٹرمپ سے دور رہنے کے ڈاکٹر عوز نے سابق صدر کو گلے کا ہار بنا لیا تھا۔