پاکستان کے ساتھ اعتماد کا بے مثال تعلق مزید مضبوط ہوگا، چینی سفیر

197
CPEC projects

لاہور:پاکستان میں چین کے سفیر نون رونگ  نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ باہمی اعتماد کا بے مثال تعلق مزید مضبوط ہوگا کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون، دوطرفہ سطح سے کثیر جہتی اور بین الاقوامی سطح تک پہنچ چکا ہے۔

ایک بیان میں چینی سفیر نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے 2 ماہ سے بھی کم عرصے میں 2 بار ملاقاتیں کی ہیں جو پاکستان چین تعلقات کی اہمیت کواجاگر کرتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین سے حاصل شدہ نتائج کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔اعتماد

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے چند دن پہلے چین کا پہلا سرکاری دورہ کیا اور اسی دوران چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں نیشنل کانگریس کا انعقاد بھی ہوا۔پاک چین تعلقات کے حوالے سے یہ دونوں مواقع انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

نجی ٹی وی  کے مطابق چین کے سفیر کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے دوران ملاقات پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو بتایا کہ چین اپنی جاری ترقی سے پاکستان اور باقی دنیا کے لیےاپنے دروازے کھلے رکھنے اور مواقع فراہم کرنے کی بنیادی پالیسی پر کاربند رہے گا۔