سی پیک جیسے منصوبے پاکستان کی قسمت تبدیل کریں گے، ثاقب نثار

227

لاہور: سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ سی پیک جیسے منصوبے پاکستان کی قسمت تبدیل کریں گے۔ہمارے عدل کے نظام میں بہت مسائل ہیں۔

سی پیک پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میں سب سے بڑے ادارے کی سربراہی کی، خامیوں کا اعتراف کرتا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ سی پیک جیسے منصوبے پاکستان کی قسمت تبدیل کریں گے، سرکار اور بیورو کریسی کو سی پیک کے لیے مدد فراہم کرنی چاہیے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ہمیں اپنے منصوبوں کے ساتھ مخلص رہنا چاہیے، سی پیک جیسا منصوبہ ملنا نعمت ہے۔اس سے پاکستان میں خوش حالی آئے گی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ نوجوان آگے آئیں اور پاکستان کے لیے کام کریں۔پاکستان آگے نہیں بڑھ سکا جتنا باقی ممالک آگے بڑھے، چین ہم سے بہت آگے نکل گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اقبال ڈے کو بطور چھٹی کا دن منایا۔