پی ٹی آئی احتجاج: راولپنڈی کے تعلیمی ادارے آج بھی بند رہیں گے

484
protest

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے مسلسل احتجاج کے باعث راولپنڈی کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج بروز جمعرات کو بھی بند رہیں گے۔ 

تحصیل راولپنڈی کی حدود میں نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں مذید  ایک روز کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

تعلیمی ادارے 10 نومبر بروز جمعرات کو بند رہیں گے۔ تعلیمی ادارے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر بند کیے گے ہیں۔ دفتر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔