ملک میں کورونا کا ایک اور مریض انتقال کرگیا، 53 کی حالت تشویشناک

242
corona cases

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا ایک مریض انتقال کرگیا جب کہ 53 متاثرین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6ہزار33ٹیسٹ کیے گئے، جن میں38 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.63 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے  پھیلاؤ کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے۔