وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سعودی عرب کے 2 روزہ دورے پر ریاض پہنچ گئے

690

ریاض : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سعودی عرب کے 2 روزہ سرکاری دورے پر دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ، جہاں وہ سعودی عرب کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفیر امیر خرم راٹھور اور سعودی حکام نے ریاض ایئرپورٹ پر وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔2 روزہ دورے کے دوران وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے سعودی ہم منصب کے ہمراہ سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری مقامی میڈیا سے گفتگو اور سعودی عرب کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون فروغ پائے گا۔