امن و استحکام ہمارے شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، آرمی چیف

236
multilateral relations

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام ہمارے شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہیں، افسران اور جوان قوم کی خدمت اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے پر توجہ مرکوزرکھیں۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کا دورہ کیا، کور ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول رکھے۔

  بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے امن اور استحکام کے کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ امن اور استحکام ہمارے شہدا کی قربانیوں کی مرہون منت ہے، جنہوں نے خیبر پختونخوا  بالخصوص نئے ضم شدہ اضلاع میں سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کیا۔

  انہوں نے زور دیا کہ پاک فوج کے افسران اور جوان قوم کی خدمت میں اپنے پیشہ ورانہ فرائض پر ہمیشہ توجہ مرکوز رکھیں۔ قبل ازیں کور ہیڈ کوارٹرز آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔