اسلام آباد پولیس نے مظاہرین  کیخلاف کارروائی کی اجازت مانگ لی

246

اسلام آباد: وفاقی  پولیس نے ائرپورٹ کے راستے کھلے رکھنے کے لیے راولپنڈی اور اٹک کی حدود میں مظاہرین کے خلاف کارروائی کی اجازت مانگ لی۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ احتجاج کے باعث ائرپورٹ کے راستے بند ہونے کا خطرہ ہے جس سے ملکی اور غیر ملکی سفارتکاروں اور اہم شخصیات اور عام مسافروں کی ائرپورٹ تک رسائی میں مشکل ہو سکتی ہے۔

پولیس نے درخواست کی ہے کہ ائرپورٹ تک کے راستے کھلے رکھنے کے لیے وفاقی پولیس کو پنجاب کے اضلاع راولپنڈی اور اٹک کی حدود میں بعض مقامات تک رسائی دی جائے تاکہ ائرپورٹ سے ملحقہ شاہراہوں پرٹریفک کی آمدورفت یقینی بنائی جاسکے۔