کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

523

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسم سرما کی ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

کراچی کے علاقوں شارع فیصل، ملیر، گلستان جوہر، ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو رات گئے تک جاری رہا۔ کلفٹن، قیوم آباد، کورنگی اور لانڈھی میں بھی ہلکی بارش ہوتی رہی۔

صدر، ایف بی ایریا، گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں بھی میں موسم سرما کی پہلی بارش ریکارڈ کی گئی۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے اثرات بوندا باندی اور ہلکی بارش کی صورت میں نظر آرہے ہیں۔کراچی کے جنوبی حصے میں وقفے وقفے سے بوندا باندی اور ہلکی بارش ہورہی ہے۔

ماہرین کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ شہر میں مزید پھیلنے پر مزید بھی بارش ہو سکتی ہے۔ آج منگل کو بھی گرج چمک کے ساتھ معتدل اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔