لاہور ہائیکورٹ کے جج  نے عمران خان کی درخواست سننے سے معذرت کرلی

200

لاہور: ہائی کورٹ کے جج نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ  میں عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس پر سماعت  ہوئی، جس میں جسٹس علی ضیا باجوہ نے عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ میں ایف آئی اے طلبی کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

جسٹس علی ضیا باجوہ نے  درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے کہا ہے کہ درخواست سماعت کے لیے کسی دوسرے بنچ کے سامنے پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ  عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ  کیس میں ایف آئی اے کے طلبی کے نوٹسز کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ   ایف آئی اے نے بدنیتی کی بنیاد پر نوٹسز جاری کیے ہیں۔ یہ سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائی ہے۔عدالت عمران خان کی طلبی کے نوٹس پر عمل درآمد سے روکے۔