امریکا: کیفے میں گھس کر بسکٹ کھانے والے ریچھ کی وڈیو وائرل ہوگئی

687

کیلیفورنیا: امریکا میں ایک ریچھ کے کیفے میں گھس کر بسکٹ کھانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ہیوِنلی ولیج میں واقع ایک کیفے کے ملازم نے ریچھ کے کیفے میں گھسنے کی وڈیو اور تصاویر بنائی۔

وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھ کاؤنٹر پر چڑھا اور کچھ بسکٹ کھائے جبکہ اس دوران کیفے کے ملازمین پولیس کے آنے کا انتظار کرتے رہے۔ پولیس اہلکاروں کے موقع پر پہنچنے کے بعد ریچھ کو دکان سے نکالا گیا۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب ریچھ کچھ کھانے کی غرض سے کسی جگہ گھسا ہوا۔ اس سے قبل ستمبر میں ایک ریچھ کو 2 سالہ بچے کی سالگرہ سے کپ کیک چُراتے ہوئے عکس بند کیا گیا تھا۔