میڈیکل کالجز کا داخلہ ٹیسٹ ملتوی ہونے کی خبروں پر وضاحت

348

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل کمیشن نے واضح کیا ہے کہ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ہونے والے ٹیسٹ اپنی مقررہ تاریخ ہی کو ہوں گے۔

پاکستان میڈیکل کمیشن نے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے 13 نومبر کو ٹیسٹ کا اعلان کررکھا ہے لیکن سوشل میڈیا پر ٹیسٹ ملتوی ہونے کی خبریں گردش کررہی ہیں۔

داخلہ ٹیسٹ ملتوی ہونے کی خبروں پر پاکستان میڈیکل کمیشن نے کہا ہے کہ داخلہ ٹیسٹ مقررہ تاریخ (13 نومبر ) پر ہی ہوں گے۔

پاکستان میڈیکل کمیشن نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ٹیسٹ ملتوی ہونے کی خبریں جعلی ہیں، طلبا من گھرٹ اور جھوٹی افواہوں پر یقین نہ کریں۔