حملہ آور کو قابو کرنے والے ابتسام کی عمران خان سے ملاقات

368

لاہور: پی ٹی آئی لانگ مارچ میں کنٹینر پر فائرنگ کرنے والے شخص کو قابو کرنے والے ابتسام حسن نے شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ۔

عمران خان نے ملاقات میں ابتسام حسن سے کہا کہ آپ پاکستان کے ہیرو ہیں۔ابتسام نے کہا کہ میری والدہ مجھ سے زیادہ آپ کی فین ہے ،وہ دل کی مریضہ ہے ۔

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور اپنے اسٹاف کو کہا کہ یاد رکھنا ہم جب وزیر آباد جائیں، ابتسام کے گھر جانا ہے ۔عمران خان نے ابتسام حسن کوٹی شرٹ پر آٹوگراف بھی دیا۔