چینی آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہواوے ڈیوائسز کی تعداد 32 کروڑسے متجاوز

417

بیجنگ: چین کی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کے تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم ہارمونی او ایس سے لیس ہواوے کی  ڈیوائسز کی تعداد 32کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

یہ تعداد گزشتہ برس کی نسبت 113 فیصد زیادہ ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی نے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ڈونگ گوان میں اپنی ہواوے ڈویلپر کانفرنس کا انعقاد کیا۔کمپنی کے مطابق ہارمونی او ایس آپریٹنگ سسٹم بتدریج مستحکم ہو گیا ہے اور 4 سال کی ترقی کے بعد اپنی مستعد کارکردگی کی وجہ سے ایک بنیاد بن گیا ہے۔

ہارمونی او ایس،یا چینی میں ہونگ مینگ ، ایک اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم ہے جو مختلف آلات اور منظرناموں بشمول ذہین اسکرینز، ٹیبلیٹس، ویئرایبلز اورکاروں  کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اسے پہلی بار اگست 2019ء میں لانچ کیا گیا تھا۔