کیبل نظام میں خرابی،پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو مشکلات

535

اسلام آباد : عالمی سب میرین کیبل نظام میں خرابی کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

بدھ کو عالمی سب میرین کیبل نظام میں خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) حکام کا کہنا ہے مصرمیں عالمی سب میرین کیبل میں دوکٹ لگ گئے ہیں۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پاکستان عالمی کنسورشیم کیساتھ ملکرکام کررہا ہے، چندگھنٹوں میں انٹرنیٹ سروس بحال کردی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی سب میرین کیبل نظام کی بحالی تک انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل روٹس پر ڈال دیا گیا ہے۔ بعد ازاں چند گھنٹوں بعد سروس بتدریج بحال ہونا شروع ہوگئی تھی۔