جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہیڈ کوارٹرز آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کا دورہ

429

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہیڈ کوارٹرز آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کا دورہ، افسران اور جوانوں سے بات چیت، پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جس کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران اور فوجیوں سے بات چیت کی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارتوں اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔

اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ہیڈ کوارٹرز آمد پر اے ایس ایف سی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کااستقبال کیا۔