این اے 91 میں ری پولنگ کروانے کا فیصلہ کالعدم قرار

310

اسلام آباد / سرگودھا: سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے حلقہ این اے 91 میں ری پولنگ کروانے کے فیصلہ کو کالعدم قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی کے عامر سلطان چیمہ فارغ ، مسلم لیگ نواز کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی ایم این اے بحال ۔ضلع بھر کی پانچوں کی پانچ سیٹوں پر پھر ن لیگ کا قبضہ ہوگیا۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے سرپم کورٹ میں ری پولنگ کے خلاف کیس دائر کیا ہوا تھا، جس پر بدھ کو سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نمبر 1 جس کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال جبکہ جسٹس منصور علی شاہ اور عالشہ ملک نے حلقہ این اے 91 کے 20 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ ہونیوالی ری پولنگ کو کالعدم قرار د یتے  ہوئے پی ٹی آئی کے چودھری عامر سلطان چیمہ کو بطور ایم این شپ کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا اور مسلم لیگ نواز کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کا بطور ایم این اے حلقہ این اے 91 بحال کر دیا۔

عام انتخابات میں مسلم لیگ نواز کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے پی ٹی آئی کے امیدوار چودھری عامر سلطان چیمہ 278 ووٹوں سے شکت دے دی تھی،جنرل الیکشن 2018 میں مسلم لیگ نواز کے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے 1 لاکھ 10 ہزار 525 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ تحریک انصاف کے چودھری عامر سلطان چیمہ نے 1 لاکھ 10ہزار 246 ووٹ حاصل کئے تھے،,فیصلہ کی اطلاع ملتی ہی مسلم لیگ نواز کے کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ بھنگڑا ڈال اور نعرے بازی کی۔