زرداری کے خلاف بھیجا جانے والا نااہلی سے متعلق ریفرنس مسترد

392

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجا رویز اشرف نے سابق صدر و رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری کے خلاف بھیجا جانے والا نااہلی کے سوال کا ریفرنس مسترد کردیا۔

ریفرنس سید ذوالفقار عباس بخاری المعروف زلفی بخاری کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔ ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو گزشتہ دنوں موصول ہوا تھا جس میں استدعا کی گئی کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو آئین کی آرٹیکل 62/63 کے تحت رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے نا اہل قرار دیا جائے اور نا اہلی کے سوال کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے۔

اسپیکر  راجا پرویز اشریف نے آئین کے آرٹیکل 63 کی شق (2) کے تحت ریفرنس مسترد کرتے ہوئے فیصلے کی نقل الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی ہے۔