فیصل کریم کنڈی سے ایم ڈی پاکستان بیت المال عامرفداپراچہ کی ملاقات

331

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی سے ایم ڈی پاکستان بیت المال عامرفداپراچہ کی ملاقات ،

ایم ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ نے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کو بریفنگ دی ،ایم ڈی بیت المال نے تنظیم کے تفصیلی افعال کی اپ ڈیٹس سے معاون خصوصی کو آگاہ کیا کہ گزشتہ 4 سالوں میں 76414 مریضوں کی مدد کی ۔

فیصل کریم کنڈی نے سماجی فلاح کیلئے پاکستان بیت المال کے فعال کردار کو سراہا، فیصل کریم کنڈی نے پاکستان بیت المال کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور  شیلٹر ہومز پر مہیا کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کا اعادہ کیا ۔

معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غریبوں کی خدمت اور بھلائی ہمیشہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔