اکاؤنٹ معطل ہونے پر انسٹاگرام کی صارفین سے معذرت 

403
Apologies

نئی دہلی: دنیا کے مختلف ممالک میں معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹاگرام کے صارفین کو اپنا اکاؤنٹ کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انسٹا گرام نے صارفین کودرپیش پریشانی پر معذرت کرلی ہے۔

سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر صارفین نے شکایت کی ہے کہ وہ اپنا اکاؤنٹ نہیں کھول پا رہے اور انہیں نوٹس ملا ہے کہ آپ کا اکانٹ 30 روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ بعض صارفین نے شکایت کی ہے کہ وہ اپنا اکاؤنٹ تو کھول پارہے ہیں تاہم ان کے فالوووز اچانک کم ہوگئے ہیں، اس کی وجہ اکاؤنٹس کا بڑی تعداد میں اچانک معطل ہوجانا بتایا جا رہا ہے۔

میٹا کی زیر ملکیت سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بعض صارفین کی جانب سے اپنے اکاؤنٹ تک رسائی میں مشکلات کی شکایات سے آگاہ ہیں۔

انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور صارفین کو درپیش پریشانی پر معذرت خواہ ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے میٹا ہی کی زیر ملکیت پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین نے بھی ایپلی کیشن کے غیر فعال ہونے کی شکایت کی تھی۔