بھارتی خاتون کو آن لائن مٹھائی منگوانا ’’مہنگا‘‘ پڑ گیا

565

ممبئی: بھارت میں ایک خاتون کو آن لائن ذریعے سے مٹھائی منگوانا بہت زیادہ مہنگا پڑ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 49 سالہ پوجا نے اتوار کے روز دیوالی کے موقع پر ایک فوڈ ڈیلوری ایپ کے ذریعے مٹھائی منگوانے کا سوچا لیکن بدقستمی سے ایک ہزار بھارتی روپے کی ٹرانزیکشن فیل ہوگئی، تاہم خاتون نے اسی مٹھائی کی دکان پر فون کرکے مٹھائی کا آرڈر دیا تاہم جب پیسوں کی باری آئی تو دکان پر موجود شخص نے خاتون سے کریڈٹ کارڈ نمبر اور پھر موبائل پر موصول ہونے والا OTP نمبر مانگا۔

خاتون نے غلطی کی اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات کے ساتھ  OTP نمبر بھی دکاندار کو بتادیا، کچھ منٹ گزرنے کے بعد ہی  پوجا کے اکاؤنٹ سے 2 لاکھ 40ہزار بھارتی روپے نکال لیے گئے۔

تاہم ٹرانزیکشن کا میسج موصول ہونے کے بعد خاتون نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروادی۔