ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس پر پختونخوا حکومت کا ردعمل سامنے آگیا

400

پشاور: ترجمان پاک فوج کی پریس کانفرنس پر خیبر پختونخوا حکمت کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے ارشد شریف کے حوالے سے تھریٹ الرٹ کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کا تھریٹ الرٹ سی ٹی ڈی نے جاری کیا تھا، وزیراعلی خیبرپختونخوا کا اس میں کوئی کردار نہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر سیف نے کہا کہ ارشد شریف کے مطابق انہیں اورخاندان کو دھمکیاں مل رہی تھیں۔ اگر تھریٹ الرٹ غلط ہوتا تو ارشد شریف کینیا میں قتل نہ ہوتے۔

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت نے کہا کہ اہم سیاسی و سماجی شخصیات، سنیئرصحافیوں کو رابطہ کرنے پر پروٹوکول دیا جاتا ہے، اسی طرح ارشد شریف کو بھی پروٹوکول دیا گیا۔