عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی جیل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

480

 امریکا: عافیہ موومنٹ کے حامیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے ایف ایم سی کارسویل جیل کے باہر قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جلد رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کرنے کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل، کراچی سے جاری کروہ پریس ریلیز کے مطابق مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امام عمر سلیمان ، موری سلاخن و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس پر روشنی ڈالی کہ اور ان کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء اور طالبان قیدیوں کی رہائی کے بعد عافیہ صدیقی کو جیل میں رکھنے کی کوئی منطق نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عافیہ صدیقی کے خلاف مقدمہ مکمل طور پر جعلی ہے، انہیں رہا کر کے بچوں سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

 انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی اس مسئلے کو پوری دنیا میں اٹھا رہی ہے۔انہوں نے امریکی انتظامیہ سے اپیل کی کہ عافیہ صدیقی کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا جائے۔بعد ازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔