ریلی روسو نے بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ کی پہلی سنچری بنا دی

594

سڈنی: جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ریلی روسو نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کی پہلی سنچری بنالی۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 104 رنز سے عبرتناک شکست دے دی

جمعرات کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ ،سڈنی میں جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا بایوما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پروٹیز کپتان ٹیمبا بایوما کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کوئنٹن ڈی کاک اور ریلی روسو نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔دونوں جنوبی افریقی بلے بازوں نے بنگلا دیش کے خلاف دوسری وکٹ کی شراکت میں 163 رنز کی شراکت داری قائم کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مضبوط بنادی۔

کوئنٹن ڈی کاک 38 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے انفرادی 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ریلی روسو نے 56 گیندوں پر نہ صرف انفرادی 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی بلکہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کی پہلی سنچری بنانے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹرز کو جنوبی افریقا میں لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی

ریلی روسو نے 52 گیندوں پر دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 7 چوکوں اور 7 فلک شگاف چھکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی، تاہم میچ میں وہ مجموعی طور پر 56 گیندوں پر 109 رنز بنا کرآوٹ ہوئے۔ان کو 109 کے انفرادی سکور پر شکیب الحسن نے لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کیا۔