لاہور اورنج لائن میٹرو کے افتتاح کی دوسری سالگرہ پر تقر یب کا انعقاد

217

لاہور: چینی اداروں اور پاکستان کے تعاون سے تعمیر کی گئی لاہور اورنج لائن میٹرو کے افتتاح کی دوسری سالگرہ  منا ئی گئی ہے۔ 

میٹرو  کے آغاز کی دوسری سالگرہ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں شریک مہمانوں نے مشترکہ طور پر اورنج لائن میٹرو کے افتتاح کی دوسری سالگرہ کے جشن اور 50 ملین مسافروں کی مجموعی نقل و حمل کے حوالے سے اس سرگرمی میں حصہ لیا۔

چینی قونصلیٹ جنرل کے ڈپٹی قونصل جنرل نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو پاکستان کا پہلا اربن ریلوے سسٹم ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  کے تحت چین پاکستان اقتصادی راہداری کا پہلا بڑا انفراسٹرکچر منصوبہ ہے جس سے نہ صرف لاہور  کی مقامی معاشی اور سماجی ترقی کو بہتر بنانے میں مدد ملتی  ہے بلکہ پاک چین اقتصادی راہداری میں اعلی معیار کے منصوبوں کو فروغ دینے کے عزم کو بھی تقویت ملتی ہے۔

پنجاب پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے جنرل منیجر آف آپریشنز  عزیر شاہ نے کہا کہ اورنج لائن میٹرو  پاک چین اقتصادی راہداری میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا ماڈل اور عوام کو فائدہ پہنچانے کا ایک حقیقی منصوبہ ہے ۔ امید ہے کہ دونوں ممالک کی ٹیمیں مستقبل میں بھی سخت محنت جاری رکھیں گی اور لاہور کی معاشی و سماجی ترقی میں مزید کردار ادا کریں گی۔