بزرگ لاپتا خاتون اژدھے کے پیٹ سے برآمد

644

انڈو نیشیا : لاپتا ہونے والی 52 سالہ خاتون کو اژدھے کے پیٹ سے مردہ حالت میں نکال لیا گیا۔

بھارتی این ڈی ٹی وی کی پورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے جامبی میں ایک خاتون چند روز سے لاپتا تھی اور اس کی گمشدگی کے لیے اہل خانہ مختلف مقامات پر تلاش کررہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران انہیں ایک اژدھا نظر آیا جس کے پیٹ کو دیکھ شک ہوا کہ اژدھے نے خاتون کو نگل لیا ہے۔ اہل خانہ نے دیگر لوگوں کے تعاون سے اژدھے کو جان سے مارا اور اس کے پیٹ کو چاک کردیا۔

مقامی پولیس کے مطابق 16 فٹ لمبے اژدھے کا پیٹ کو چاک کیا تو چائے کے باغات سے لاپتا ہونے والی خاتون مردہ حالت میں پائی گئیں۔ اس حوالے سے پولیس کے سربراہ اے کے پی ایس ہریفا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ خاتون سانپ کے پیٹ میں پائی گئی اور جب انہیں باہر نکلا گیا تو لاش کافی حد تک صحیح حالت میں تھی۔