صدر علوی کی اہلیہ کے ہمراہ ارشد شریف کی رہائش گاہ آمد، تعزیت و فاتحہ خوانی

302

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی اہلیہ ثمینہ علوی کے ہمراہ صحافی و اینکر شہید ارشد شریف کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ارشد شریف کے لواحقین سے ملاقات کی۔

منگل کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنی اہلیہ ثمینہ علوی کے ہمراہ صحافی و اینکر شہید ارشد شریف کی رہائش گاہ پہنچے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ارشد شریف کے لواحقین سے ملاقات کی۔ ملاقات کے وران صدر مملکت نے ارشد شریف کی والدہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ارشد شریف کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبروجمیل عطا کرے۔