پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق

386
killed in firing

پشین: پشین کے علاقے کلی تراٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پر معمور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کلی پشین کے علاقے کلی تراٹہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پرمعمور اہلکار جاں بحق ہوگیا، واقعے کے بعد جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال پشین منتقل کردیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر پشین محمد یاسر بازئی کے مطابق فائرنگ سے پولیو رضا کار محفوظ رہے ، شہید اہلکار کی شناخت محمد ہاشم کے نام سے ہوئی ہے ، مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ دوسری طرف پولیس اور سیکورٹی فورسز نے کلی تراٹہ اوراطراف میں حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔