عارف علوی کی چینی ہم منصب کو تیسری مربتہ پارٹی کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پرمبارکباد

233

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی صدر شی جن پنگ کو تیسری مربتہ چینی کمیونسٹ پارٹی کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پردلی مبارکباد دی ہے۔صدر مملکت نے شی جن پنگ کی اچھی صحت اورخوشحالی کے لئے بھی نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔

ان خیالات کااظہار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیاکہ چینی صدر شی جن پنگ، پاکستان کے سچے دوست اور پاکستان اور چین کے درمیان سداربہارتعاون پر مبنی اسٹریٹیجک شراکت داری کے چیمپیئن ہیں۔

صدر مملکت نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ پاکستان اور چین کے جھنڈے بھی شیئر کئے ہیں۔