فیض آباد توڑپھوڑ: ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی پر بھی دہشت گردی کا مقدمہ درج

208

اسلام آباد: فیض آباد توڑپھوڑ کرنے کے الزام میں ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی پردہشتگردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی وامق قیوم عباسی، سینیٹر فیصل جاوید اور عامر کیانی کے خلاف فیض آباد احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ پر تھانہ آئی نائن میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ سرکار کی مدعیت میں تھانہ آئی نائن میں دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔مقدمے میں 7افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ دہشتگردی ایکٹ سمیت اقدام قتل، پولیس کے ساتھ مزاحمت اور بلوا کرنے سمیت 9 دفعات شامل کی گئی ہیں۔