فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد امریکا کا پاکستانی کاوشوں کا اعتراف

285

واشنگٹن: امریکا نے بھی فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کے سلسلے میں پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے۔

پاکستان کے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر آنے پر امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کی کوششوں اور پیش رفت کو تسلیم کرتا ہے۔ واشنگٹن اینٹی منی لانڈرنگ اور کاؤنٹر فنانس ٹیررازم کے خلاف اقدامات جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف اہداف میں کمی کو پورا کیا اور اس کے بعد ہی وہ گرے لسٹ سے باہر نکلا ہے۔